محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،لاہور، ڈی آئی خان، ساہیوال، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 21 جولائی 2018 11:00

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،لاہور، ڈی آئی خان، ساہیوال، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، کوئٹہ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔