بھارت ،امریکہ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کی نئی تاریخ سامنے آگئی،ستمبر میں ہوں گے

ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ میں مشترکہ مفادات کے دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی،بھارتی ٹی وی

ہفتہ 21 جولائی 2018 11:50

بھارت ،امریکہ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کی نئی تاریخ سامنے آگئی،ستمبر میں ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) امریکا اور بھارت کے درمیان ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ دو بار منسوخ ہونے کے بعداب ستمبر میں نئی دہلی میں ہوں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں بھارت اور امریکا کے درمیان اسٹریٹیجک، سیکورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر ہونے والی ملاقات 6 ستمبر کو ہو گی جس کی تصدیق امریکی حکام کی جانب سے بھی کی جاچکی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اوروزیر دفاع جیمس میٹس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے اور اپنے بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ میں مشترکہ مفادات کے دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :