قطری عازمین حج کے لیے نیا رجسٹریشن لنک جاری کردیا گیا

قطر کی طرف سے مہیا کیا گیا آن لائن رجسٹریشن لنک بند،سعودی حکومت نے نیا لنک جاری کردیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 11:50

قطری عازمین حج کے لیے نیا رجسٹریشن لنک جاری کردیا گیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نے فریضہ حج کی ادائی کے لیے اپنی آن لائن رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کو روکنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن لنک بلاک کردیا تھا جس کے بعد سعودی حکومت نے قطری عازمین حج کے لیے نیا لنک جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق قطر کی طرف سے مہیا کیا گیا آن لائن رجسٹریشن لنک بند کردیا گیا جس کے بعد نیا لنک فراہم کیا گیا ہے۔قطری عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے حجاج کے لیے ہرممکن آسانی اور فریضہ حج کی ادائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :