سینگاپور کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ،وزیراعظم سمیت 15 لاکھ افراد شکار

سائبر حملہ ایک دانستہ کارروائی اور موثرانداز میں پوری منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،حکومتی بیان

ہفتہ 21 جولائی 2018 11:50

سینگاپور کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ،وزیراعظم سمیت 15 لاکھ افراد ..
سینگا پورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سینگاپور کی حکومت نے بتایا ہے کہ نامعلوم ہیکروں نے محکمہ صحت کے ایک مرکز پرسائبرحملہ کرکے کم سے کم ڈیڑھ ملین افراد کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ چوری ہونے والی معلومات میں وزیراعظم لی ھسین لونگ کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ صحت مرکز پرحملہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ اور ذاتی معلومات کی چوری کا انتہائی خطرناک واقعہ ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد سائبر سیکیورٹی ایجنسی سی ایس اے اور صحت انفارمیشن سسٹم آئی، ایچ آئی ایس کی طرف سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق یہ سائبر حملہ ایک دانستہ کارروائی اور موثرانداز میں پوری منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو معلوم ہوا ہے کہ یہ سائبرحملہ کسی جرائم پیشہ مافیا کی کارستانی نہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہی ۔

چوری ہونے والی معلومات میں صحت مرکز میں مئی 2015ء سے آنے والے مریضوں کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ چوری ہونے والے مواد میں شہریوں کا طبی معائنوں کا ڈیٹا اور غیر طبی ڈیٹا بھی شامل ہے۔حکومت کا کہنا تھا کہ بہ ظاہر یہ سائبرحملہ وزیراعظم لی ھسین لونگ کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش لگتی ہے کیونکہ ہیکر اس سے قبل بھی وزیراعظم اور ملک کی اہم شخصیات کا ذاتی ڈیٹا چوری کرنے کے لیے مختلف سائبر حملے کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :