برطانیہ میں 40فٹ طویل ٹرین کا انجن تارلے توڑ کر چرا لیا گیا

سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے،آخرچوراس کا کیاکریں گے،صارفین،پولیس کی عوام سے تعاون کی اپیل

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) برطانوی شہر اسیکس میں ایک مشہور ساحلی ریزوٹ میں رکھے ہوئے 40فٹ طویل ٹینک انجن ٹرین کو چرالیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹرین ایک شپنگ کنٹینر میں رکھی گئی تھی جس کے تالے توڑ کر اسے چرالیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناتھا کہ چوروں نے ضرور کوئی بڑا ٹرک چوری میں استعمال کیا ہوگا۔ خبر عام ہونے پر لوگوں نے ٹویٹر پر اس انوکھی چوری پر خوب تبصرے کئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آخر چور اسکا کیا کریں گے۔ پولیس نے لوگوں سے کہا کہ اگر انہیں اس بارے میں کچھ علم ہو تو وہ اطلاع کریں۔

متعلقہ عنوان :