25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں، حاجی نعیم صفدر انصاری

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:20

قصور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) حلقہ پی پی 174قصورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدواروسابق ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں کیونکہ روشن پاکستان کا مستقبل آپ کے درست فیصلے سے منسوب ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کیلئی25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا ئیں، عوام کی محبتوں کا قرض خدمت کرکے اتاریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کوٹمرادخاں ‘صابربستی ‘قادرآبادقصور میں کارنر میٹنگز کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کامیابی حاصل کرکے عوام کی حقیقی خدمت کریں گے،پی پی 174کے حلقہ میں عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہو گی، حلقہ کی تعمیر و ترقی، ہسپتالوں کی بہتری، تھانوں اور پٹوارخانوں میں انصاف کی فراہمی منشور میں شامل ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک سے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ، بد امنی اور خوف کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا، اس ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے عوام مسلم لیگ کا ساتھ دیں۔