کاشتکاروں کو مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:20

قصور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میرازرخیز زمین کا انتخاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کی منظورشدہ اقسام صدف‘ساہیوال2002‘ اگیتی2002‘ ہائبرڈایف ایچ810وغیرہ کی کاشت بروقت کرلیں تاکہ بہترپیداوارکا حصول ممکن ہوسکے نیزبارانی علاقوں میں مکئی مون سون کاشدید سیزن شروع ہونے سے پہلے کاشت کرلی جائے تاکہ پودے جڑوں کا نظام قائم کرتے ہو ئے بارشوں سے درست فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مکئی کی اچھی پیداوار کیلئے ڈرل کاشت کی صورت میں 12 سے 15کلوگرام ‘ کھیلیوں پرکاشت کی صورت میں 8 سے 10کلوگرام اور بطورچارہ 40 سے 50 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کیاجائے۔