سپریم کورٹ آف پاکستان کی خصوصی ہدایات پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 260 ملین روپے کے عطیات جمع

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:33

سپریم کورٹ آف پاکستان کی خصوصی ہدایات پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی خصوصی ہدایات پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 260 ملین روپے کے عطیات جمع کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی عمل درآمد کمیٹی (آئی سی ڈی بی ایم ڈی) نے عطیات کی وصولی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت کے مسائل کے خاتمہ اور آبی وسائل میں بہتری کیلئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں عوام جوش وخروش سے عطیات جمع کرا رہے ہیں اور اب تک اس حوالے سے 260 ملین روپے کے عطیات وصول ہو چکے ہیں۔