گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 0.68 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:33

گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 0.68 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 0.68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات 6.185 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 6.173 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ غذائی مصنوعات کی درآمدات میں کمی کیلئے ہمیں ملک میں پیدا اور تیار کی جانے والی غذائی اجناس اور مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا چاہئے تاکہ قیمتی زر مبادلہ کی بچت کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :