علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں، ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست2018ء سے ایک ساتھ شروع ہوں گے

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست2018ء سے ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پراسپیکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی نیٹ میں آنے والے خواہشمند افراد کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ملک کے 44شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں "انفارمیشن ڈسکس/کائونٹرز"قائم کئے جائیں گے۔