پشاور میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ، دو افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جولائی 2018 12:43

پشاور میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ، دو افراد زخمی
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جولائی 2018ء) : پشاور کے علاقہ میں ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باچا خان ائیر پورٹ پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے۔ کریش لینڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ باچا خان ائیر پورٹ پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی البتہ ہیلی کاپٹر کا جائزہ لینے کے لیے تکنیکی عملے کو طلب کر لیاگیا ہے۔