اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خراں کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے

میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست2018ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے ،ْ پراسپیکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8۔

بجے سے شام 6۔بجے تک کھلے رہیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی نیٹ میں آنے والے خواہشمند افراد کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ملک کے 44۔شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں "انفارمیشن ڈسکس/کائونٹرز"قائم کئے جائیں گے۔