مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا125واں یوم پیدائش 30جولائی کو ملک بھر میں منایا جائیگا

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:06

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا125واں یوم پیدائش 30جولائی کو ملک بھر میں ..
ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا125واں یوم پیدائش 30جولائی کو ملک بھر میںمنایا جائے گا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ کے حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب میں مقررین مادر ملت کی ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے اس دن اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلز سے بھی مادر ملت کے حالات زندگی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر ہوں گے۔