سرگودھا،پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے کار کے خفیہ خانوں سے 43کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سرگودھا میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاون اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کاروائی کر کے کار کے خفیہ خانوں سے 43کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرتے ہوئیتھانہ سٹیلائٹ ٹاون اور سی آئی اے سٹاف پر مشتمل ٹیم نے چک نمبر91جنوبی پل سیم نالہ لاہور روڈ پر کار نمبریLEA-3334 روک کر تلاشی لیتے ہوئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی43کلو گرام چرش کروڑ روپے سے زائد مالیتی برآمد کر لی ۔

جس پر کار میں سوار ضلع چنیوٹ کے سرفراز ولد شیر محمد قوم چدھڑ سکنہ چک242لنگرانا تحصیل بھوانہ کو گرفتارکرکے منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس کاروائی پر ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاون، سی آئی اے سٹاف اور انکی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارروائی پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔