مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوان کی برسی پر بیروہ میں مکمل ہڑتال

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںشہید تنویر احمد وانی کی شہادت کی پہلی برسی پر ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تنویر احمد بھارتی فوجیوں کی طرف سے گزشتہ برس آج ہی کے روز بیروہ کے مرکزی بازار میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا تھا۔ بیروہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دکانیں، کاروباری مراکزاور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل تھی۔ لوگ جوق در جوق شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی اور اظہار یکجہتی کے لیے شہید کے گھر جار ہے ہیں۔