آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے، حاجی بادشاہ گل

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:52

آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے، حاجی بادشاہ گل
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کی82 کے امیدوار حاجی بادشاہ گل نے کہا ہے کہ آنے والا دورعوامی نیشنل پارٹی کا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ میں مختلف کارنرمیٹنگز میں پارٹی کارکنوں اور علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں اے این پی نے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا اور پانچ سالہ دور میں ریکارڈ یونیورسٹیاں‘ کالجز‘ سرکاری ملازمین کی ترقیاتی‘ سڑکوں کی تعمیر‘ صحت کی سہولیات کی فراہمی جیسے کام کئے اورصوبے کے نام کی تبدیلی کے مطالبے کو عملی جامعہ پہنایا ۔