Live Updates

امیدوار ہرگز اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں‘ ملک اقبال شاہ غاز خیل

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:52

امیدوار ہرگز اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں‘ ملک اقبال شاہ غاز خیل
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سائوتھ ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک اقبال شاہ غاز خیل نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں اخلاقیات کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں، ہماری ثقافت،مذہب اور ہماری شناخت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم شائستگی کا دامن تھام کر عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کریں اور مخالفین کی ذات پر کیچڑ نہ اچھالیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنی خدمات اور کارکردگی سے آگاہ کرنا ہے اسے ذاتی انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے اور نہ کسی کے خلاف ذاتی تنقید کی جائے ،خوش گوار انداز میں ہر امیدوار کا حق ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم خوش اسلوبی سے چلائے۔ انہوں نے تمام امیدواروں سے استدعا کی کہ وہ انتخابی ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اور اپنے منشور کو عوام تک پہنچایا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات