مئی 2018ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح ترقی میں 2.76 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:52

مئی 2018ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح ترقی میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مئی 2018ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح ترقی میں 2.76 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو 6 فیصد سے زائد رہی ہے تاہم یہ شرح نمو مالی سال کیلئے مقررہ ہدف 6.3 فیصد سے کم رہی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ء کے دوران ایل ایس ایم کی شرح نمو میں کمی کا بنیادی سبب مختلف صنعتوں کی کارکردگی میں دوران سال ہونے والی کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2018ء کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی کارکردگی میں 7.24 فیصد، الیکٹرانکس میں 2.13 فیصد، کیمیکلز 3.75 فیصد، چمڑے کی صنعت میں 19.28 فیصد، فرٹیلائزرز 27.52 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات تیار کرنے والی صنعت کی کارکردگی میں 56.95 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :