دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:58

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 231000کیوسک اور اخرج 108600کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد66300 کیوسک اور اخراج66300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد33400کیوسک اور اخراج10000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 82400 کیوسک اور اخراج49500 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد205500کیوسک اور اخراج 198000کیوسک،چشمہ میں آمد208400 کیوسک اوراخراج 190000کیوسک، تونسہ میں آمد203300کیوسک اور اخراج188800کیوسک، پنجند میں آمد19200کیوسک اور اخراج 5100 کیوسک،گدو میں آمد146500 کیوسک اور اخراج 107000 کیوسک، سکھر میں آمد89400کیوسک اور اخراج38600 اور کوٹری بیراج میں آمد35100 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1455.03 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.480ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1131.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.104 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.223 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔