پی پی ایل نے ضلع لسبیلہ میں تیل وگیس کی دریافت میں کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:08

پی پی ایل نے ضلع لسبیلہ میں تیل وگیس کی دریافت میں کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے سندہ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈکے ہمراہ ضلع لسبیلہ کے کنواں نمبر حب ایکس ون میں تیل وگیس کی دریافت میں کامیابی حاصل کرلی۔واضح رہے کہ پی پی ایل حب بلاک (2566-4) کی آپریٹرکمپنی ہے۔

(جاری ہے)

حب ایکس ون کی کھدائی کا آغاز 9ستمبر 2017 کو کیا گیاتھا، اس کنویں کی 4555میٹر کی گہرائی تک کھدائی کی گئی۔پی پی ایل کے بیان کے مطابق اگر چہ حب میں ہائیڈروکاربن کی دریافت کی تجارتی اہمیت اتنی زیادہ نہیں ہے تاہم اس کے اکیڈیمک اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہ مستقبل میں اس علاقہ میں تیل وگیس کی نئی دریافتوں میں معاونت فراہم کریگا۔

متعلقہ عنوان :