ْپاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی قائدین کل بار کلب ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی قائدین کل اتوار کو بار کلب ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پارٹی قائدین این اے 16 سے راہ حق پارٹی کے امیدوار حاجی ایاز خان جدون کی دعوت پر ایبٹ آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی قائدین علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، سابق ایم پی اے ابراہیم قاسمی اور ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 16 سے پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی ایاز خان کل اتوار کو شام چار بجے بار کلب ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے مقامی قائدین نے عوام الناس کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔