ملک مہابت اعوان پر حملہ میں ملوث 4 ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) این اے 16 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ملک مہابت اعوان پر حملہ میں ملوث 4 ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل بانڈہ جلال خان میں ملک مہابت اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران 4 نوجوانوں نے امیدوار کی گاڑی پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی تھی۔ مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ کی علت نمبر721 میں چار ملزمان دانیال، اسد، خاور اور جمال کے خلاف زیر دفعات506,341/34 مقدمات درج ہوئے۔ امیدوار پر حملہ میں ملوث چاروں ملزمان نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے۔