ہاروں یا جیتوں عوام کا ساری زندگی خادم رہوں گا، آصف زبیر شیخ

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 39 سے آزاد امیدوار آصف زبیر شیخ نے کہا ہے کہ وہ ہاریں یا جیتیں عوام کے ساری زندگی خادم رہیں گے، نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کریں گے۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں بانڈہ جات و کیہال میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں آصف زبیر شیخ کے الیکشن آفس منڈیاں سے ایبٹ آباد تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں حلقہ کی ایک بڑی عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے 25 جولائی کو آصف زبیر شیخ کو حلقہ کے ہر پولنگ سٹیشن سے کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ عوام نوکریاں فروخت کرنے والوں کو 25 جولائی کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ان لوگوں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کا سودا کیا ہے۔