ایبٹ آباد ، عثمان آباد کے نالے پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر کے تعمیرات کر لیں

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کی تحصیل حکومت کی غفلت کے باعث عثمان آباد کے نالے پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر کے تعمیرات کر لیں۔ عثمان آباد کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عثمان آباد سے گذرنے والے سرکاری نالہ پر لینڈ مافیا نے راتوں رات پختہ تعمیرات کر کے ان پر لنٹر تک ڈال لیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری نالے پر قبضہ کے حوالہ سے مقامی لوگوں نے متعدد مرتبہ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کو بھی بتایا لیکن ٹی ایم اے کی اراضی ہونے کے باوجود تحصیل ناظم نے کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی بااثر مافیا کے سامنے مکمل طور پر خاموش اور بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

عثمان آباد کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نالہ کو فوری طور پر لینڈ مافیا سے واگزار کرایا جائے اور نالے پر کی جانے والی تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :