مہاجرین کے تنازعے پر حکومتی اعتماد کو نقصان پہنچا ہے،جرمن چانسلر

کم ہونے والے عوامی اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی،پریس کانفرنس

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہا ہے کہ اٴْن کی مخلوط حکومت کو مہاجرت کی پالیسی پر جس تنازعے کا حالیہ ایام میں سامنا رہا ہے، اس کی وجہ سے حکومت پر اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن دارالحکومت برلن میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

میرکل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس کم ہونے والے عوامی اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ دوسری جانب جرمن چانسلر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو دی جانے والی امریکہ کے دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مجوزہ ملاقات حالات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :