مشرقی یوکرائن میں ریفرنڈم کی روسی تجویز امریکا نے مسترد کر دی

ٹرمپ ،پوٹین ملاقات میں مشرقی یوکرائنی علاقوں میں ریفرنڈم منعقد کرانے کی تجویز پر غور کیاگیا تھا

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) وائٹ ہاؤس نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے مشرقی یوکرائن میں ریفرنڈم کے انعقاد کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی ریفرنڈم کا قانونی جواز موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہیلسنکی میں ہونے والی ملاقات میں یوکرائنی علاقے کے مستقبل کے فیصلے سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

امریکا میں تعینات روسی سفیر اناتولی انتونوف کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں علیحدگی پسندوں کے زیرقبضہ مشرقی یوکرائنی علاقوں میں ریفرنڈم منعقد کرانے کی تجویز پر غور کیا تھا، تاہم صدر ٹرمپ کے قومی سلامنی کونسل کے ترجمان گیرٹ مارکس نے کہا کہ ایسے کسی ریفرنڈم کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابت روس اور یوکرائن کے درمیان جاری مذاکرات میں اس طرز کے ریفرنڈم کے امکانات بات چیت کا حصہ نہیں۔