کالعدم تنظیموں کو الیکشن سے روکا جائے ،ْ وزیر اطلاعات سید علی ظفر

کالعدم تنظیموں میں سے کوئی الیکشن لڑیگا تو اس کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر 100 فیصد اثر پڑیگا ،ْچندہ اکھٹا کرکے ڈیم نہیں بنایا جا سکتا ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:17

کالعدم تنظیموں کو الیکشن سے روکا جائے ،ْ وزیر اطلاعات سید علی ظفر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و قانون بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں میں سے کوئی الیکشن لڑیگا تو اس کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر 100 فیصد اثر پڑیگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کو الیکشن لڑنے سے فورا ًروک دینا چاہیے۔

نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ان دونوں کو سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نگراں حکومت کے لیے کوئی لاڈلہ نہیں سب برابر ہیں۔انہوںنے کہاکہ چندہ اکھٹا کرکے ڈیم نہیں بنایا جا سکتا۔