سینیٹر سعدیہ عباسی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا اخباری تراشا ایوان میں جمع کرادیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:22

سینیٹر سعدیہ عباسی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے بھارتی میڈیا کو دیئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سینیٹر سعدیہ عباسی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا اخباری تراشا ایوان میں جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ملک میں موجودہ امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تحریک پر بحث کے دوران سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو چیف الیکشن کمشنر کو بھیجا جائے جس پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اس رپورٹ کو ایوان میں جمع کرادیں جس پر انہوں نے رپورٹ ایوان میں جمع کرادی۔