جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ کا اجلاس بیونس آئرس میں ہو گا

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:34

جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ کا اجلاس بیونس آئرس میں ہو گا
بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ترقی یافتہ اور ترقی پذیر اقوام کے گروپ جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا دو روزہ اجلاس ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہو گا۔جرمن نشریاتی ادارے اس اجلاس میں مجموعی طور پر مختلف ممالک اور اداروں کے پچپن مندوبین شریک ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اٴْدھر امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ کے خدشات کا بھرپور جواب دیں گے۔ جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ کا اجلاس ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب امریکی صدر نے چین اور یورپی یونین پر کرنسیوں کی قدر اور شرح سود کم رکھنے پر تنقید کی ہے۔