مائیکرو سافٹ کے دوسری سہ ماہی کے خالص منافع میں 10 فیصد اضافہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:34

مائیکرو سافٹ کے دوسری سہ ماہی کے خالص منافع میں 10 فیصد اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) امریکی سافٹ ویئر کمپنی ’’ مائیکرو سافٹ ‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 10 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ صارفین کی جانب سے پروڈکٹس کے استعمال میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص 8.8 ارب ڈالر رہا جو 2017 ء کی دوسری سہ ماہی کے مقا بلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 30.1 ارب ڈالر رہی جو 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین ماہ کے دوران کمپنی کے تمام کاروباری شعبوں میں صارفین کی جانب سے سرگرمیوں میںاضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :