پنجاب رینجرز کا مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ،

کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا سرچ آپریشن اٹک، سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں کیے گئے ‘آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:34

پنجاب رینجرز کا مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ،
راولپنڈی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پنجاب رینجرز نے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب رینجرز نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر کئی شہروں میں سرچ آپریشنز کیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن اٹک، سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں کیے گئے جن میں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔