لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے تفصیلی نتائج کا اعلان کر دیا ،کامیابی کی مجموعی شرح 75.14فیصد رہی
امتحانات میں 2لاکھ 32ہزار 46طلبہ نے حصہ لیا،1لاکھ 74ہزار 63طلبہ نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی لاہور بورڈ کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طالب علموں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد ،تعریفی اسناد ،انعامات تقسیم
ہفتہ 21 جولائی 2018 14:39
(جاری ہے)
کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے پوزیشن ہولڈر طالب علموں میں میڈلزاور اسناد تقسیم کیں۔
امیدواران کو پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن کے لیئے تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ بالترتیب 20ہزار، 15ہزاراور 10ہزار روپے کے نقد انعامات اور سونے ،چاندی اورکانسی کے میڈلز دیے گئے ۔ لاہور بورڈ کی جانب سے ان طالب علموں کے اساتذہ کو میڈلز سے نوازا گیا جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے وسیم یٰسین اور توصیف افضل کو لیپ ٹاپ بھی دیے ۔ چیئر مین لاہور بورڈ چودھری محمد اسماعیل اورکنٹرولر پروفیسر ناصر جمیل نے امتحانی نتائج کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ لاہور بورڈ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رزلٹ لیٹ فری نتائج کا اعلان وقت مقرر پر کیا ہے ۔پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے بتایا کہ تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ww.biselahore.comپر اًپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج معلوم کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ۔ کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے اپنے صدارتی خطاب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ زندگی میں تعلیمی کامیابیوں کی روایات برقرار رکھیں گئے۔ اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محنت ، لگن اور دیانت کو شعاربنا کر زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔سیکرٹری لاہور بورڈ پروفیسر ریحانہ الیاس نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.