ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گی

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:46

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کل اتوار کو مدمقابل ہوں گی، بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کو ہرانے کا چیلنج درپیش ہے، مہمان بنگال ٹائیگرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں 2-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 25 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 28 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی، دوسرا میچ 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :