اداکار بھی انسان ہیں انھیں عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیا جائے،کا جول

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:46

اداکار بھی انسان ہیں انھیں عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیا جائے،کا جول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) نامور بالی وڈ اداکارہ کاجول نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اس لیے انھیں بھی عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیاجائے۔صحافی اور فوٹوگرافر ان کی ایک تصویر لینے کے لیے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں تاہم کاجول کو انکا یہ رویہ پسند نہیں۔ اداکارہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اس لیے انھیں بھی عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیا جائے۔

ذرائع ابلا غ کے مطا بق بی بی سی ایشین کو انٹرویو دیتے ہوئے کاجول نے پاپارازی(فیشن فوٹوگرافر)کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آٓپ چاہے کہیں بھی جائیں پاپارازی وہاں موجود ہوتے ہیں اورہر وقت اداکاروں کی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔اگراتفاق سے اچھے کپڑے نہ پہنے ہوں یا تیار نہ ہوئے ہوں تو آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

کاجول نے پاپارازیوں کے اس رویے کو نہایت خراب قراردیا۔

کاجول نے فوٹوگرافرز اورصحافیوں پر بھڑکتے ہوئے کہا کیا ہم نارمل اور عام انسان نہیں ہیں یا کیا ہم انسان ہی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا وہ دوسروں کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں سے متاثر ہوتی ہیں وہ بچپن سے ہی ایسی ہیں۔ انھوں نے اپنی بیٹی نائسا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ممبئی میں تھی تو اسے بھی یہ سب برداشت کرنا پڑتاتھاچاہے، ہم ایئرپورٹ پر ہوں یا کہیں بھی ہر وقت ہر کوئی تصاویر لینے کی کوشش کرتا تھا اور یہ چیزیں اسے بھی متاثر کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :