ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:46

ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان بالا میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے چیئرمین سینٹ کی ہدایات کے تحت قائم کی گئی خصوصی کمیٹی میں جی ایچ کیو کے نمائندے‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن ‘ نیکٹا‘ پیمرا‘ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سیکرٹریز داخلہ اور آئی جی پولیس جو الیکشن ایکٹ 2017ء کے ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کر رہے ہیں‘ کے اجلاس کی کارروائی‘ بحث اور سفارشات پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔