چین‘روس کا امریکی تجویز پر شمالی کوریا کی تیل ترسیل بند کرنے سے انکار

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:36

چین‘روس کا امریکی تجویز پر شمالی کوریا کی تیل ترسیل بند کرنے سے انکار
ماسکوبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) چین اور روس نے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار کر دیا ہے‘جبکہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر سخت پابندیاں برقرار رکھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چین اور روس نے شمالی کوریا کے حوالے سے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو امن کوشش کا انعام دیا جائے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ پو مپیو نے اقوام متحد ہ کو درخواست کی کہ وہ شما لی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھے۔اس حوالے سے امریکی وزیر نے سلامتی کونسل کو شمالی کوریا سے مذاکرات پر بریفنگ بھی دی‘امریکی سفیر نکی ہیلے کا کہنا تھا کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہونے پر سہولتیں دی جا سکتی ہیں۔