قبرصی ترکوں کو عدم حل کا شکار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے‘صدر ایردوان

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:36

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی قبرصی ترک عوام کو عدم حل کے شکار ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ہفتہ کو ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قبرص پٴْر امن کاروائی کی 44ویں سالانہ یاد کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’قبرصی یونانی انتظامیہ کے مؤقف کی بنا پر مذاکرات سے حسب ِ منشاء نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے‘جزیرے میں حل کا حصول مشرقی بحیرہ روم میں استحکام کے قیام میں اہم سطح کی خدمات فراہم کرے گا‘ترکی ابتک کی طرح آئندہ بھی ہمیشہ قبرصی ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :