چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ خارج ازامکان نہیں ، بھارت

پاکستان بھارت کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے ، سبھاش برمرے

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:36

چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ خارج ازامکان نہیں ، بھارت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) بھارت نے ایک بار پھر دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں تیزی آنے کا خدشہ ہے جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ جنگ خارج ازامکان نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امور دفاع کے وزیر مملکت سبھاش برمرے نے خبردار کیا ہے کہ ہند چین سرحدی تنازعہ کافی حساس ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے لئے خطرناک ہمسایہ مکل ہے جس نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کے لئے کئی ایک چیلنج پیدا کر دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے ڈوکلام کا معاملہ آیا جس کے بعد بار بار چینی لبریشن آرمی کی طرف سے بار بار دراندازی ہوتی ہے اور ایسے میں بھارتی فوج کے لئے چیلنج بن رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ کا موجودہ اسٹینڈ انتہائی جارحانہ ہے اور اگر بھارت ہندو چین سرحد پر ن رم موقف اختیار نہیں کرے گا تو چین کی طرف سے بھرپور جارحیت ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چین پوری طرح سے بھارت کے خلاف ہے اور وہ جارحیت پر اتر آیا ہے لہذا ہمیں سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ چار ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی سرحد پر سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے کیونکہ اس جگہ پر کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور یہ کشیدگی اگر کنٹرول میں نہیں رہی تو یقینی طور پر بے قابو ہو جائے گی ۔ ۔