لکی مروت :مکان میں زور دار دھماکہ،

4 افراد زخمی ،2 کی حالت نازک،لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:46

لکی مروت :مکان میں زور دار دھماکہ،
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) خیبر پختخونخواہ کے علاقے لکی مروت میں دال ملز کے قریب مکان میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں میں دو راہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب مکان میں زوردار دھماکا ہواہے، دھماکے سے مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں دوراہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کے اہلکاراورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لکی سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گھر میں بارودی مواد موجود تھا جس کے پھٹنے سے گھر تباہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :