بے بنیاد الزامات : احسن اقبال نے ابرارالحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:46

بے بنیاد الزامات : احسن اقبال نے ابرارالحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ابرارالحق کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگانے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ابرارالحق سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے کہ مخالف امیدوار نے پروگرام میں بے بنیاد الزام لگائے ہیں،جس سے ساکھ مجروح ہوئی ہے،14روز میں اگر ابرارالحق نے معافی نہ مانگی تو ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :