چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:46

چیف الیکشن کمشنر نے  انتخابی مہم کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی حکومت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ رضا خان نے ملک میں انتخابی مہم کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔سمری وزارت داخلہ کو ارسال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ رضا خان نے ملک کے مختلف حصوں میں انتخابی عمل کا جائزہ لینے کیلئے دوروں کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے سمری بھی وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہی۔