Live Updates

شہباز شریف کے الزامات :

پنجاب کی نگران حکومت نے اجلاس پرسوں طلب کرلیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:46

شہباز شریف کے الزامات :
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پنجاب نگران حکومت نے مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف کے الزامات کا جائزہ لینے کے لئے پرسوں 23جولائی کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف کے بیان کا جائزہ لینے کیلئے کل پیر کو نگران کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے،جس میں شہبازشریف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کو معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی جماعتوں کے خلاف بھی سختی سے کارروائی کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں الیکشن 2018ء کے انتظامات سمیت پنجاب میں کمپنیوں میں غیر قانونی تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات