آئی جی جیل خانہ کی نواز شریف سے ملاقات،

سہولیات سمیت سکیورٹی ایشوز پر بات چیت

ہفتہ 21 جولائی 2018 15:46

آئی جی جیل خانہ کی نواز شریف سے ملاقات،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں آئی جی جیل خانہ جات شاہد بیگ مرزا نے نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی ہے ،نواز شریف کو ضروری سہولیات دینے کے لیے معاملات طے پا گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی جی جیل خانہ جات شاہد بیگ مرزا نے ایک گھنٹہ تک سابق وزیر اعظم سے اہم ملاقات کی اور انہوں نے اہم سیاسی شخصیات کے پیغام بھی پہنچائے ہیں،اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نے نواز شریف کو ضروری سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف نے سہولیات لینے سے انکار کیا تاہم جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جو ضروری سہولیات دی جانا مقصود ہیں وہ ضرور پہنچائی جائیں گی۔ملاقات کے دوران نواز شریف کی سیکورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ سیکورٹی وجوہات کیا ہیں،جس سابق وزیر اعظم نے آئی جی جیل خانہ جات کی تمام باتو ں سے اتفاق کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :