لندن ہائیکورٹ میں 9 آئی پی پیز کیخلاف اپیل واپس‘

پاکستان نے مزید 6.67 کروڑ ادا کر دیئے

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:03

لندن ہائیکورٹ میں 9 آئی پی پیز کیخلاف اپیل واپس‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان نے لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 9 آئی پی پیزکو مقدمے کے خرچے کی مدمیں 6کروڑ 67لاکھ روپے اداکر دیئے ہیں‘نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیج کمپنی نے انٹرنیشنل ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا‘ٹربیونل نے آئی پی پیز کو11 ارب روپے ادائیگی کافصلہ سنایا تھا‘2روزکی کارروائی کے بعداین ٹی ڈی سی نے اپنا مقدمہ واپس لے لیا لیکن لندن ہائیکورٹ نے کمپنی پرمقدمہ کاخرچہ عائدکردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :