چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد اضافہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:04

چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) گزشتہ ماہ جون کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ جون 2018ء کے دوران چاول کی برآمدات 147.22 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2017ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 143.52 ملین ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح جون 2017ء کے مقابلہ میں جون 2018ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 3.70 ملین ڈالر یعنی 2.58 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :