Live Updates

25جولائی کو عمران خان اور ان کے حواریوں کا سورج غروب ہو جائیگا ‘سینیٹر آصف کرمانی

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:07

25جولائی کو عمران خان اور ان کے حواریوں کا سورج غروب ہو جائیگا ‘سینیٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مریم نواز باپ کی طرح نہ صرف بہادر ہیں بلکہ تمام تر مصائب کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی بھی جرات رکھتی ہیں اور ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ گلی گلی،گھر گھر پھیل چکا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں غیر اخلاقی اور ناشائستہ بیان کے بانی عمران خان اور ان کے حواریوں کی سیاست کا سورج 25 جولائی کو غروب ہو گا ۔ دھاندلی شدہ الیکشن اگر سر پر تھونپے گئے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان 25 جولائی کو ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کی تکمیل کرتے ہوئے شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات