Live Updates

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر پر فائرنگ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:07

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر پر فائرنگ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی اسد عمر کے جلسہ کے دوران فائرنگ کے واقعہ پر نامعلوم مسلم لیگی گاڑیوں کا حوالہ دیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ رمنا کے اے ایس آئی سجاد احمد نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ گزشتہ شب پاکستا ن تحریک انصاف کے حلقہ 54کے امیدوار اسد عمر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے اور اس دوران پاکستان مسلم لیگ کی آٹھ 9گاڑیاں گزریں تو انہوں نے نعرے بازی کی ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روکا گیاکہ وہ کوئی ایسے نعرے نہ لگائیں جس سے ماحول کشیدہ ہو جائے ۔

اسی اثناء میں ایک پھر دوسرا اور یکے بعد دیگرے چار ہوائی فائر کیے گئے جس سے مجبورا،ْ اسد عمر کو اپنی تقریر ختم کرنا پڑی۔پولیس نے اے ایس آئی کے درخواست پر زیر دفعات 337-H.188,148,اور 149کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مقدمہ نمبر 306/18سے متعلق ایس ایس پی آپریشن نے بھی وضاحت طلب کی ہے اور متعلقہ ڈی ایس پی کو فوری انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات