پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ایک ماہ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر1539کیسزرپورٹ کیے گئے سیف سٹی اتھارٹی کی کاوشوں سے محافظ فورس ،ٹریفک پولیس اور پولیس سٹیشن کے رسپانس ٹائم میں 15منٹ تک بہتری آئی

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:17

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ قصور میں حال ہی میں لگائے گئے سیف سٹی پراجیکٹ نے ماہ جون کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر1539 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون کے دوران قصور میں 372مشتبہ افراداور204مشکوک گاڑیوں کو محافظ فورس کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔

قصور میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی رہائش پزیر افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران پولیس تفتیشی افسران کو تفتیش میں امدادکیلئی4کیسز میں ڈیجٹیل ویڈیو شواہد فراہم کیے گئے۔ ما ہ جون کے دوران قانون شکنی اورغلط پارکنگ پر 308افراد کے چالان کیے گئے۔ سیف سٹی کے تحت پولیس اور ٹی ایم اے کی مدد سی43 غیر قانونی تجاوزات گرائیں اور166وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سینٹر سے جون کے دوران احتجاج اور ریلیوں کوڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کی کاوشوں سے قصور شہر میں محافظ فورس ،ٹریفک پولیس اور پولیس سٹیشن کے رسپانس ٹائم میں 15منٹ تک کی بہتری آئی ہے جو خوش آئند ہے۔ یاد رہے کہ لاہور کے بعد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے تحت پنجاب کے چھ ڈویژنز راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور میںبھی پنجاب پولیس کے انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹرزیرتعمیر ہیں۔