نارنگ منڈی،ٹریفک حادثات میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:31

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) )نیو کالاخطائی لاہور روڈ پر ٹریفک حادثات میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ راوی سیفن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے باعث دو افراد نذیر اور عباس نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ گول پنڈ کے قریب سات سالہ بچہ تیز رفتا ر مسافر بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا ۔بابکوال کے قریب موٹر سائیکل الٹنے سے جاوید نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :