سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کل سے 26 جولائی تک سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:36

سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کل سے 26 جولائی تک سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے ..
سرگودھا۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) نگراںحکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کل سے 26 جولائی تک سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ سوموار کے روز سے 26 جولائی تک اپنے اپنے اضلاع میں امیدواروں کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں منگل کے روز پولیس کا فلیگ مارچ بھی ہوگا۔ جو ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں گشت کریگا اس کے علاوہ خصوصی کنٹرول رومز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :